کراچی : آرٹس کونسل میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کی تقریب میں ہنگامہ آرائی، شہریوں نے پولیس کی پٹائی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 14:45

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : کراچی آرٹس کونسل میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کی تقریب میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں شہریوں نے پولیس کی بھی پٹائی کر دی. شرکا نے مفت ہیلمٹ لینے کے لیے دھکم پیل سے کام لیا اور چھینا چھینی بھی دیکھنے میں آئی. ہنگامہ آرائی کے دوران تقریب کے لیے سجایا گیا سٹیج بھی ٹوٹ گیا.

(جاری ہے)

دوسری جانب تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے بھی شرکت کی، امیر شیخ نے تین روز کے لیے کراچی میں ہیلمٹ کی پابندی ختم کر دی، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ہیلمٹ خریدنے کے لیے مہلت دی جا رہی ہے. یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا.

متعلقہ عنوان :