Live Updates

پی ٹی آئی کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، فی الحال سیاست میں آنے کا نہیں سوچا‘ اگر عمران خان کی بیوی نہ ہوتی تو بھی مجھے سفیر مقرر کیا جاتا، ریحام خان

ہفتہ 13 جون 2015 14:37

پی ٹی آئی کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، فی الحال سیاست میں آنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، فی الحال سیاست میں آنے کا نہیں سوچا ،میڈیا کی جانب سے ذاتی زندگی میں مداخلت سے اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خاننے کہا کہ ابھی تک نہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے، اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تحریک انصاف کے معاملات میں کوئی مداخلت کی ہو۔

عمران خان کی بیوی ہونے کی وجہ سے میڈیا ذاتی زندگی کو نشانہ بناتا ہے، اگر قلفی بھی کھاتی ہوں تو ٹکر چل جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی سفیر مقرر کرنے کا علم نہیں تھا، وہ یہ کام رضا کارانہ طور پر کر رہی ہیں۔ اگر عمران خان کی بیوی نہ ہوتی تو بھی مجھے سفیر مقرر کیا جاتا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا ہے کبھی خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام بالکل غلط ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات