امریکہ نے کیوبا میں گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) امریکہ نے کیوبا میں واقع گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے امریکی صدر باراک اوبامہ کی طرف گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کے دباؤ کے نتیجے میں قیدیوں کو دوسرے ملکوں کی جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوانتاناموبے میں قید مزید چھ قیدی عمان منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے عمان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بیان جاری کیا کہ گوانتاناموبے جیل کی بندش میں عمان کا امریکہ کا ساتھ دینا واضح طور پر انسانی ہمدردی کا ثبوت ملتا ہے گوانتاناموبے سے عمان کی جیل میں منتقل کئے گئے تمام قیدیوں کا تعلق یمن سے ہے واضح رہے کہ اب تک 28 قیدیوں کو گوانتاناموبے سے منتقل کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :