سینیٹر شبلی فراز کو بلڈ پریشر میں کمی، تہمینہ دولتانہ کوبلڈ پریشر بڑھنے جانے کی وجہ سے پولی کلینک لایا گیا، علاج معالجے کے بعد دونوں گھر منتقل

ہفتہ 13 جون 2015 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سینیٹر شبلی فراز کا بلڈ پریشر گر جانے کی وجہ سے حالت خراب ہو گئی جبکہ مسلم لیگ ( ن ) کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کا بلڈ پریشر بڑھ جانے کی وجہ سے طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے پولی کلینک لایا گیا تاہم ابتدائی علاج معالجے کے بعد دونوں سینیٹرز کو گھر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز داخلہ کمیٹی کے دوران سینیٹر شبلی فراز کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی اور ان کو فوراً طبعی امداد کے لئے پولی کلینک لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ای سی جی ، بلڈ پریشر ، شوگر کے ابتدائی ٹیسٹ کروائے جس میں بلڈ پریشر گر جانے کی وجہ سے انکی حالت خراب ہو گئی تھی تاہم ڈرپ انجیکشن لگوا کر ان کو گھر بھیج دیا گیا جبکہ رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کا گزشتہ روز رات گئے اچانک طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک لائی گئی جس کی ابتدائی علاج معالجے اور ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ بلڈ پریشر ہاء ہو گیا جس کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا تاہم دونوں پارلیمنٹینرین کی حالت اب بہتر ہے ۔