لال مسجد آپریشن ؛ پرویز مشرف کے خلاف دائر کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے عدالت نے سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی

ہفتہ 13 جون 2015 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) لال مسجد آپریشن میں غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کو قتل کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دائر کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے عدالت نے سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (قائمقام) کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی تو لال مسجد کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ نہایت تعجب کی بات ہے کہ بغیر کسی وجہ کے جج کو تبدیل کر دیا گیا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کا کام انصاف کی فراہمی ہے جج کی تبدیلی انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیس پہلی مرتبہ اس عدالت میں آیا ہے لہذا عدالت کیس کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے وکیل ملک طاہر محمود جبکہ لال مسجد کی جانب سے وکیل طارق اسد نے مقدمے کی پیروی کی۔ اس سے پہلے مذکورہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوتی رہی ہے

متعلقہ عنوان :