کراچی ؛ شاہراہ فیصل تھانہ میں ملزم کہ مبینہ خودکشی

ہفتہ 13 جون 2015 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کراچی میں شاہراہ فیصل تھانہ کے لاک اپ میں ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی میں شاہراہ فیصل تھانے کے لاک اپ میں ملزم فیض اللہ نے روشن دان سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے ملزم فیض اللہ کو جمعہ کے روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم کی نعش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزم فیض اللہ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اگر ملزم کی موت پولیس غفلت سے ثابت ہوئی تو ذمہ داری پولیس اہلکارون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :