اے این پی کا عمران خان سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے فارم 15 پیش کرنے کا مطالبہ
ہفتہ 13 جون 2015 14:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عمران خان سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے فارم 15 پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صوبے میں بدترین دھاندلی ہوئی فارم ”15“ پیش ہونے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اے این پی کے سینئر رہنما و سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے عمران خان 2013ء کے عام انتخابات میں فارم 15 پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کا فارم 15 پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ فارم 15 پیش ہو گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ بھی پیش کریں۔ زاہد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی نے بدترین دھاندلی کی لیکن دھاندلی کے خلاف شور مچانے والے کینٹینر پر کھڑے ہو کر صاف شفاف الیکشن کے دعوے کرنے والے اپنے صوبے میں دھاندلی پر خاموش ہیں عمران خان کا صوبائی حکومت کو دفاع کرنا اس بات کی عکاس ہے کہ صوبے میں عمران خان کی ایما پر عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.