اٹک ‘ پولیس نے دہشتگرد گرفتار کرلیا،دستی بم برآمد، تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، ذرائع

ہفتہ 13 جون 2015 14:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اٹک میں دہشتگرد کو بڑی تباہی پھیلانے سے قبل ہی گرفتارکرلیا گیا،پولیس نے دستی بم برآمد کرکے مزید کارروائی شروع کرد ی۔

(جاری ہے)

اٹک خورد پولیس نے دوران چیکنگ جی ٹی روڈ پرکھڑے شخص کی تلاشی لی تودستی بم اورفرقہ واریت پھیلانے والے پمفلٹ برآمد برآمد کرلئے ‘گرفتاردہشتگرد محمد خان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے،پولیس نے دہشتگرد کو گرفتارکر کے تھانہ اٹک خورد میں بند کردیاہے،پولیس کے مطابق اگربروقت دہشتگرد کو گرفتارنہ کیا جاتا تواس دستی بم سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :