بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا، لڑاکا طیاروں کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں بھی فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور آپریشن میں فورسز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، آپریشن میں ایف سی کی بھاری نفری، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور ایوی ایشن کے نو ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوہلو، مستونگ کاہان، مائی دربار،نساوٴ اورسیاہ کوہ میں کامیابی کے ساتھ پاک فضائہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنا کر نیست و نابود کردیا، سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ‘ کارروائی بلوچستان کے علاقوں کاہان، مائی دربار، نساوٴ اور سیاہ کوہ میں کی گئی ‘ جہاں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کئی کیمپ تباہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :