گزشتہ ہفتہ کے دوران متفرق آمدنی والے افراد کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.82 فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس

ہفتہ 13 جون 2015 14:05

اسلام آباد ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)گزشتہ ہفتہ کے دوران متفرق آمدنی والے افراد کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی ) میں 0.82فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 11جون 2015ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران آٹھ ہزار روپے تک کی آمدنی والے (کم آمدنی) طبقہ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.74فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 35 ہزار روپے یا اس سے زائد آمدنی والے افرد کے طبقہ کیلئے ایس پی آئی میں 0.88فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔