سپین موٹو جی پی ، ایلیکس ایسپارگارو نے کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 13 جون 2015 14:00

سپین موٹو جی پی ، ایلیکس ایسپارگارو نے کامیابی حاصل کر لی

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سپین موٹو جی پی پریکٹس ریس میں رائیڈرز نے اپنی بائیکس کی مہارت کو جانچا ، سپین میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس میں رائیڈرز نے خوب پھرتیاں دکھائیں۔

(جاری ہے)

میزبان ملک کے ایلیکس ایسپارگارو نے مہارت دکھا کر موٹو جی پی فری پریکٹس ریس اپنے نام کی۔ موٹو 2 کمبائنڈ فری پریکٹس سیشن فرانسیسی رائیڈر جون زارکو نے جیتا جبکہ موٹو 3 میں برطانیہ کے کینٹ سرفہرست رہے۔