موبی لنک نے 100شہروں تک تھری جی سروسز پہنچا دیں

ہفتہ 13 جون 2015 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) موبی لنک پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے تھری جی سروسز کو 100شہروں تک پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری کرد ہ بیان کے مطابق یہ سنگ میل ایک سال سے کم وقت میں حاصل کیا گیا ہے جو ملک کے کونے کونے میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے