فیفاء کا اجلاس 20جولائی کو ہو گا

ہفتہ 13 جون 2015 13:50

فیفاء کا اجلاس 20جولائی کو ہو گا

لاؤثانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)فیفاء کا اجلاس 20جولائی کو ہو گا جس میں سیپ بلاٹر کے جانشین کے بطور صدر انتخاب کے لئے تاریخ کا تعین کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیرمعمولی فیفاء ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس20 جولائی 2015ء کو زیورخ میں ہوگا جس میں غیر معمولی انتخابی کانگریس کے لئے تاریخ کا تعین ہوگا ۔اجلاس کے دوران منتخبہ کانگریس کو حتمی شکل دی جائے گی اور منظور کیا جائے گا ، غیر معمولی منتخبہ کانگریس زیورخ میں دسمبر2015ء اور فروری2016ء کے درمیان زیورخ میں منعقد ہوگی جیسا کہ فیفاء کے صدر نے دو جون کو اعلان کیا تھا۔بلیٹر جو کہ فیفاء کے 1998ء سے سربراہ رہ چکے ہیں ، پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائینگے۔