سیپ بلاٹر نے فوری مستعفی ہونے کا یورپی یونین کا مطالبہ مسترد کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 13:50

سیپ بلاٹر نے فوری مستعفی ہونے کا یورپی یونین کا مطالبہ مسترد کردیا

لاؤثانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)بحران سے دو چار فیفاء کے صدر سپ بلیٹر نے فوری طور پر مستعفی ہونے کے لئے یورپی پارلیمنٹ کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔ ترجمان فیفا کے مطابق بلیٹر جنہوں نے فٹ بال کے عالمی گورننگ ادارے کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کے باوجود گزشتہ ہفتے استعفیٰ دیدیا تھا ، جانشین کی نامزدگی غالباً سال کے اواخر تک عہدے پربرقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ فیفاء کو یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر حیرانگی ہے ، فیفاء کے صدر نے پہلے ہی غیر معمولی الیکٹورل کانگریس کے دوران اپنے مینیڈیٹ کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے ۔یورپی پارلیمنٹ نے قبل ازیں بلیٹر پر زوردیا تھا کہ وہ فوری طور پرمستعفی ہو جائیں اور کسی عبوری رہنما کو فٹ بال کے اس عالمی گورننگ باڈی میں اصلاحات کرنے کا موقع دیں ۔پارلیمنٹ کے ارکان نے ہاتھ اٹھا کر سٹراسبرگ فرانس میں مکمل اجلاس کے دوران بھاری اکثریت سے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ۔