رواں مالی سال مقامی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

ہفتہ 13 جون 2015 13:49

رواں مالی سال مقامی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں تیس فیصد اضافہ ہوا، ایک لاکھ باسٹھ ہزار یونٹس فروخت کئے گئے،پاکستان آٹوموٹیومینوفکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت تیس فیصد اضافے سے ایک لاکھ باسٹھ ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں جدید گاڑیوں کی آمد، شرح سود بیالیس سال کی کم ترین سطح پر آنے سے کار فناسنگ میں اضافے اور حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکسی اسکیم کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔