پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی نمائش

ہفتہ 13 جون 2015 13:43

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی نمائش

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سری لنکا اور پاکستان کے بیچ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی نمائش کولمبو میں کی گئی۔اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان موجود تھے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی ٹیم غیر یقینی ٹیم ہے، اس لئے سری لنکن ٹیم انہیں کسی صورت بھی کمزور نہیں سمجھے گی بلکہ اپنا سو فیصد دے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حالیہ کچھ عرصے میں قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

امید ہے کہ ٹیم سری لنکن گراوٴنڈز پر بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ قومی ٹیم دورہ سری لنکا کا باقاعدہ آغاز17جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے کرے گی۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے بیچ پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے آخری حصے میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :