جیکی چن کا عامر خان کیلئے خاص تحفہ

ہفتہ 13 جون 2015 13:38

جیکی چن کا عامر خان کیلئے خاص تحفہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی فلم ”پی کے“ کے ذریعے چینی عوام کو ہی نہیں بلکہ خواص کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس کا ثبوت عامر خان کو اداکار جیکی چن سے ملنے والا خاص تحفہ ہے۔ عامر خان نے اس تحفے کی نمائش ایک روز قبل ہونے والی فلم پی کے کی کامیابی کی خوشی میں ہونے والی تقریب میں کی۔

(جاری ہے)

عامر اس تقریب میں جاپانی مردوں کے لئے روایتی لباس سمجھے جانے والے ہاکامہ کو زیب تن کئے ہوئے تھے۔ یہی وہ خاص تحفہ ہے جو کہ جیکی چن نے عامر خان کو ان کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر پیش کیا تھا۔ عامر اپنی فلم پی کے کی ہی نمائش کے سلسلے میں پروموشن کے لئے چین گئے تھے۔ اس تقریب میں عامر خان کے علاوہ فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا، راجو ہیرانی، راکیش اومپرکاش مہرا اور امتیاز علی بھی شامل تھے۔