ٹائیگر شروف کو ”بیسٹ میل ڈیبو آئیفا ایوارڈ2015 “ ملنے پرجیکی شیروف کا خوشی کا اظہار
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 14:54:46 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 14:54:44 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 14:54:42 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:38:51 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:38:49 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:33:14 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:33:12 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:33:10 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:29:01 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:29:00 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:28:58
- مزید خبریں

ٹائیگر شروف کو ”بیسٹ میل ڈیبو آئیفا ایوارڈ2015 “ ملنے پرجیکی شیروف کا خوشی کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)اداکار جیکی شروف نے اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کو ”بیسٹ میل ڈیبو آئیفا ایوارڈ2015 “ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی سپر اسٹارز نے بالی ووڈ میں اپنے بچوں کو بطور ہیرو اور ہیروئن متعارف کروایا ہے لیکن ایسا کم ہی ہوا ہے کہ ان بچوں میں سے کوئی بالی وڈ میں کامیاب ہوا ہو۔

ماضی کے سپراسٹار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے فلم”ہیروپنتی“ سے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغازکیا اور اپنی بے مثال اداکاری اور ڈانس کے باعث لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلمی میلے آئیفا ایوارڈ2015 کا ”بیسٹ میل ڈیبو“ایوارڈ جیت لیا۔ ٹائیگر شروف کی اس شاندار کامیابی پر جیکی شروف سے زیادہ کون خوش ہوگا اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جیکی شروف نے کہا کہ انہیں ٹائیگر شروف پر فخر ہے۔ ٹائیگر شروف کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بھگوان اور اپنے فینز کا شکر گزار ہوں جن کی دعاوٴں اور پیار کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا نصیب ہوا۔

13/06/2015 - 13:33:14 :وقت اشاعت