سنجے دت کی رہائی ملتوی ہونے کا امکان

ہفتہ 13 جون 2015 13:33

سنجے دت کی رہائی ملتوی ہونے کا امکان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو کہ ممبئی دھماکہ کیس میں پونا کی جیل میں قید کاٹ رہے ہیں، پر امید تھے کہ انہیں رواں برس ستمبر، اکتوبر میں رہا کردیا جائے گا۔ اب اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو آئندہ برس کے آغاز تک یا سال رواں کے اختتام تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے دت کے جیل میں قیام میں توسیع کی وجہ ان کی اہلیہ منیاتا کی بیماری ہے جس کی وجہ سے انہیں پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔

ادھر ان کی اہلیہ منیاتا کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ہی اپنے شوہر سے ملی ہیں اور پر امید ہیں کہ رواں برس کرسمس پر وہ اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ منیاتا کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کی پیچیدگی نہ ہوئی تو دسمبر میں سنجے دت اپنے گھر ہوں گے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے والے پروڈیوسرز بھی بیتابی سے ان کی رہائی کا انتظار کررہے ہیں۔