کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:50:33 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:50:03 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:49:53 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:49:53 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:49:52 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:21:34 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:20:35 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:20:34 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:18:32 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:18:32 وقت اشاعت: 13/06/2015 - 13:17:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوہاٹ

کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ

کوہاٹ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اشیائے خوردنی کے ریٹ مقررکر کے متعلقہ انتظامی محکموں کو عمل در آمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی کی زیر صدارت انکے دفتر میں پرائس ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ،چیف میونسپل آفیسر کوہاٹ محمد شعیب،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،سی ایم او لاچی محمد امین،تاجر برادری کے منظور پراچہ،عابد پراچہ،اسرار شنواری،لعل محمد،عاشق خان اورمحمد سماعیل و دیگربھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کامران احمد آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کوہاٹ کی تاجر برادری کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی بلا رکاوٹ رسد کویقینی بنائیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے کرکے صارفین کو مقررہ نرخوں پر ضروریات زندگی کی اشیاء دستیاب بنانے اور دکانداروں کو سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی فوڈ کنٹرولر سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ مفاد عامہ کی خاطرشہر کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر روزمرہ استعمال کی اشیاء کا دوسرے اضلاع میں مقررہ نرخوں سے موازنہ کرکے مناسب قیمتیں طے کریں ۔انہوں نے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/06/2015 - 13:21:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان