انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے،ماہرین زراعت
ہفتہ 13 جون 2015 13:18
فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ زود ہضم ہونے کی بنا پر سبزیوں اور ان کے اجزاء کا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے نیز سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدار سبزیوں میں پائی جاتی ہے ۔
ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ آلو ، لہسن ، پیاز، شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اسی طرح مٹر ، پتوں والی پھلیدار سبزیوں ، لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر ، گاجر ، شلجم ، شکر قندی ، جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں مٹر ،پھلیوں ، ٹماٹر میں وٹامن بی ، سبز مرچ ، شلجم ، پھول گوبھی ، بند گوبھی ، پالک ،پودینہ وغیرہ میں وٹا من سی کثر ت سے پایا جاتا ہے جو ہر عمر کے انسان کی جسمانی صحت کیلئے اشد ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی ایک سبزی پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتاہے کہ انسانی ضرورت کے تمام اجزاء کم و بیش اس میں موجود ہیں ۔ پھر سبزیاں اناج اور گوشت کی نسبت سستی بھی ہیں ۔ایسے انفرادی اور قومی صحت کے پروگرام سبزیوں کی عدم شمولیت سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سبزیوں کا زیر کاشت رقبہ دوسری زرعی اجناس کے زیر کاشت رقبہ کے مقابلے میں بہت کم ہے حالانکہ فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ سے اکثر سبزیوں کو اپنی پیداواری صلاحیت میں دوسری فصلوں سے برتری حاصل ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے دیگر زرعی اجناس کی طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تاکہ انسانی صحت کے ساتھ انہیں مالی منفعت بھی حاصل ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.