پولینڈ کی نیٹو سمٹ میں بلقانی ریاستوں کو مدعو کرنے کی تجویز

ہفتہ 13 جون 2015 13:15

وارسا ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پولینڈ نے نیٹو کو 2016ء میں منعقد ہونے والے سمٹ میں بلقانی ریاستوں کو مدعو کرنے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر اعظم نے وروتسلاوسکی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کرینگے کہ آئندہ سال جب وارسا میں نیٹو کا اجلاس ہو تو بطور رکن شامل ہونے کے خواہش مند ملکوں خاص طور پر بلقان کی ریاستوں اور بالخصوص مقدونیہ اور بین الاقوامی میدان میں سرگرم سربیا کو مدعو کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے بہت عرصہ سے نئے رکن ملک نہیں لیے ۔ واضح رہے کہ نیٹو سمٹ آئندہ برس 9جولائی کو وارسا میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :