ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں یوکرین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کروں گا،فن لینڈ صدر

ہفتہ 13 جون 2015 13:15

ہیل سینکی۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) فن لینڈ کے صدر ساول نینسیئے نے کہا ہے کہ وہ 16جون کو روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کے حالیہ واقعات سے متعلق بات چیت کرینگے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فن لینڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ یورپی تنظیم برائے تعاون و سلامتی کے رابطہ گروپ کا یوکرین کے مشرق میں کام اور منسک سمجھوتے پر عمل درآمد میں مشکلات در پیش آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نینسیٹے نے کہا کہ وہ خود صدر پیوٹن سے سننا چاہتے ہیں کہ وہ یوکرین کے آخری واقعات بارے کیا سوچتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منسک سمجھوتے کی ایک بھی شق پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ نینسیٹے نے کہا کہ وہ ماسکو جانے کے اپنے منصوبے سے متعلق یورپی رفقائے کار کے ساتھ بھی بحث کرینگے۔ ان کے مطابق مغرب روس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے کا حامی ہے اور وہ ماسکو میں اپنے ساتھ یورپی اتحاد کے رہنماؤں کا کوئی پیغام لے کر نہیں جائیں گے ۔