سانگھڑ کے عوام کے ساتھ دھوکہ؛سماجی ادارے کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ چار سال سے جاری ایچ آئی وی ایڈز کے پروجیکٹ میں دس ہزار سے زائد ایچ آئی وی ایڈز کے جعلی ریپڈ کٹس ٹیسٹ کئے گئے
ہفتہ 13 جون 2015 13:12
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام سماجی ادارے برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ چار سال سے ضلع سانگھڑ میں جاری ایچ آئی وی ایڈز کے پروجیکٹ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے دس ہزار سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈز کے جعلی ریپڈ کٹس ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اس سماجی ادارے نے گزشتہ چار سالوں سے ضلع سانگھڑ کی عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کیا ہے‘ صحت اور ایڈز کے نام پر ضلع سانگھڑ کی عوام کو میڈیا اور پوری دنیا میں بدنام کیا ہے۔
ضلع سانگھڑ میں گزشتہ چار سال سے کام کرنے والے سماجی ادارے برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن جس کے پروگرام منیجر سابقہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر غلام نبی میمن نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سے مل کر ضلع سانگھڑ میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام پر کام کررہے تھے لیکن اخلاقیات کے تمام عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے گزشتہ چار سالوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے دس ہزار سے زیادہ ایچ ائی وی ایڈز کے ریپڈ کٹس کے جعلی ٹیسٹ کئے جس سے ضلع سانگھڑ کے عوام کی سندھ پاکستان اور پوری دنیا میں جگ ہنسائی اور بدنامی ہوئی تو دوسری جانب ان چار سالوں میں ضلع سانگھڑ میں ایڈز پروجیکٹ کے نا پر آنے والے کروڑوں روپے بھی کرپشن کی نذر ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.