امریکا نے عراق کے لئے 9 ملین ڈالر کی اضافی امداد روک دی
ہفتہ 13 جون 2015 13:10
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) امریکا نے عراق کے لئے نو ملین ڈالرز کی اضافی امداد کی منطوری دی ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق اضافی امداد کا اعلان عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کی امریکی صدر براک اوباما سے گذشتہ روز واشنگٹن میں ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی ں ائب صدر جو بائیڈن نے سلیم الجبوری سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد ملاقات کا ایک اور دور وائٹ ہاوس میں ہوا۔
اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ملاقات میں عراق کے اندر انتہا پسند تنظیم 'داعش' کے جنگجووں کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔سنہ دو ہزار چودہ سے ابتک امریکا، عراق کو 415 ملین ڈالرز کی امداد دے چکا ہے۔ایک دوسری پیش رفت میں امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے بھی عراقی سپیکر سلیم الجبوری اور ان کے ہمراہ امریکا آنے والے عراقی ارکان پارلیمنٹ سے محمکہ دفاع پینٹاگان میں ملاقات کی جس میں 'داعش' کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقی اور امریکی عہدیداروں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ عراقی فضائی حملوں کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لئے سنی سرداروں اور قبائل کے جنگجووں کے ساتھ زیادہ قرابت کے تعلقات قائم کئے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.