پاکستان میں این جی اوز کے خلاف کارروائی پر امریکہ کا اظہار تشویش
ہفتہ 13 جون 2015 12:57
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) امریکہ نے پاکستان میں بین الااقوامی خیراتی اداروں اور این جی اوز کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ سیو دی چیلڈرن ان این جی اوز میں سے ایک ہے جو طویل عرصے سے انتہائی شفافیت کے ساتھ حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیو دی چیلڈرن وہ ادارہ ہے جو گزشتہ 35 برسوں سے پاکستان میں صحت، تعلیم اور محفوظ خوراک کے شعبوں میں کام کر رہا ہے اور 40 لاکھ بچوں اور ان کے والدین تک اپنی خدمات فراہم کر چکا ہے۔بیان کے مطابق امریکہ محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم جمہوری پاکستان کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ ہے۔(جاری ہے)
یہ بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے جو پاکستان کے معاشی چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں، انھیں امریکی حمایت حاصل ہے۔
یہ مختلف امور میں امریکہ کے عملدرآمدی حصہ دار کے طور پر کام کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں ان میں سے کئی حصہ داروں نے پاکستان میں کام کے دوران اپنی مشکلات کا اظہار کیا تھا، جس کے حکومت پاکستان کی ترجیحات کے لئے ان حصہ داروں کی کوششوں پر واضح منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں بیان کے مطابق پاکستان کے ان بین الاقوامی ترقیاتی حصہ داروں کو ملک میں سرگرمیوں کے دوران، شفافیت کے لئے حکومت پاکستان کی ضروریات کا احساس ہے۔ اور امریکہ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ ان این جی اوز کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، اپنا کام کرنا چاہئے۔ اس مقصد کے لئے امریکہ نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کوئی معیاری اصول و ضوابط مرتب کرے تاکہ سیو دی چیلڈرن سمیت تمام این جی اوز اس قانونی دائر ے میں رہتے ہوئے کام کرسکیں بیان میں کہا گیا کہ یہ این جی اوز موٴثر ترقی اور حکمرانی کیلئے عوام کے مفاد میں حکومت پاکستان کی مدد کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی کمیونٹی کی کوششوں کا ایک اہم ترین حصہ ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.