کوہ کنابلو پر برہنہ حالت میں تصاویر بنوانے کے جرم میں ملائیشیا کی عدالت نے چار سیاحوں کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی

چاروں سیاحوں نے امن عامہ خراب کرنے کا اعتراف کرلیا

ہفتہ 13 جون 2015 12:49

کوہ کنابلو پر برہنہ حالت میں تصاویر بنوانے کے جرم میں ملائیشیا کی عدالت ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ملائیشیا میں کوہِ کنابلو پر برہنہ حالت میں تصاویر بنوانے کے جرم میں ملائیشیا کی عدالت نے چار سیاحوں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جن چار سیاحوں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں برطانیہ کی ایلننور ہاکنز، کینیڈا کی لنڈسے اور ڈینیئل پیٹرسن اور نیدرلینڈز کے ڈائلن سیل شامل ہیں۔ان چاروں سیاحوں نے امنِ عامہ خراب کرنے کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

چاروں سیاحوں کو تین دن کی قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم یہ سزا اس وقت شروع ہوئی جب ان کو حراست میں لیا گیا۔عدالت نے کہا کہ چاروں سیاحوں کو اپنے کیے پر پچھتاوہ ہے اور ان کی سزا 9 جون سے تین روز کیلئے ہو گی۔عدالت نے چاروں سیاحوں کو 1330 ڈالر فی کس کا جرمانہ بھی کیا۔کوہِ کنابلو پر گذشتہ جمعے کو ریکٹر سکیل کے مطابق 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔