پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران کسی مجرم کو پھانسی نہیں دی جائیگی

رمضان سے قبل ڈیتھ وارنٹ مجرموں کو پھانسیاں دینے کا عمل مکمل کیا جائے ‘ مراسلہ

ہفتہ 13 جون 2015 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) صوبہ پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران سزائے موت کے کسی بھی مجرم کو پھانسی نہیں دی جائے گی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے تمام جیل سپریٹنڈنٹس کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ڈیتھ وارنٹ مجرموں کو پھانسیاں دینے کا عمل مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران کسی بھی مجرم کو پھانسی نہیں دی جائے گی ۔صوبائی حکومت کی طرف سے تمام جیلوں کو سپریٹنڈنٹس کو مراسلہ موصول ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :