تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر شمیم محسود کی ہلاکت کی اطلاع

ہفتہ 13 جون 2015 12:42

تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر شمیم محسود کی ہلاکت کی اطلاع

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) تحصیل لدھاکے علاقہ پیرغارمیں 8جون کو سیکیورٹی فورسزکیساتھ کوہونیوالی جھڑپ میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر شمیم محسودہلاکت کی اطلاع ۔حکومت پاکستان نے ان کی سرکی قیمت 2کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ شمیم محسود 2003میں تحریک طالبان جنوبی وزیرستان تحصیل لدھاکا امیر مقررکیاگیا جن کی عمر29سال اور تعلق محسود شامن خیل قبیلے سے تھا۔

(جاری ہے)

بیت اللہ اور خان سید عرف سجنا کے قریبی ساتھیوں بتایا جاتاہے۔سرکاری اور طالبان ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ 8جون کوتحصیل لدھاکے مقام پیرغار پر سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں کمانڈر شمیم محسود ہلاک ہوچکا ہے۔ واضح رہے چیک پوسٹ پر حملے میں سیکیورٹی فورسزکے 7اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں19دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے تھے۔حکومت پاکستان نے شمیم محسود کی سرکی قیمت 2کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔