جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14ہوگئی، مزید 12افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق

ہفتہ 13 جون 2015 12:38

سیئول۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14ہوگئی جبکہ حکام نے مزید 12افراد میں میرس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین وزارت صحت کے مطابق سیئول کے جنوب میں 65کلو میٹر کے فاصلے پر پیانک ٹیک میں 68سالہ خاتون میرس وائرس کے باعث ہلاک ہوگئی ہے جبکہ مڈل ایسٹ ریسبائریٹری سینڈ روم میں مبتلا ایک مریض کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس کا ڈرائیور بھی موذی وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے ۔ وزارت صحت نے مزید 12افراد کے میرس وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے جس سے جنوبی کوریا میں جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 138ہوگئی ہے ۔