سویڈن میں کاربم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

ہفتہ 13 جون 2015 12:38

سٹاک ہوم ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں ایک کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے ترجمان کیمیلا فوگل ہیمر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ گوتھن برگ کے قریب ایک چوراہے پر ہوا جہاں ایک کار زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی ۔ ترجمان کے مطابق دھماکے کے وقت کار میں چار سے پانچ افراد سوار تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور بچے سمیت متعدد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق کار دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :