صالح و حوثی ملیشیا کے دسیوں جنگجووں نے ہتھیار ڈال دیئے

ہفتہ 13 جون 2015 12:15

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )سعودی وزارت دفاع کے مشیر اور یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ اتحادی طیاروں نے اولڈ صنعاء کے علاقے میں بمباری نہیں کی۔

(جاری ہے)

درایں اثنا اتحادی طیاروں نے عمران گورنری میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔الضالع کے علاقے میں عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے ذرائع نے بتایا کہ علی عبداللہ صالح کے ہمنوا اور حوثی ملیشیا کے دسیوں جنگجووں نے بھاری اسلحہ اور ساز و سامان کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔مارب گورنری کے الجدعان علاقے میں عوامی مزاحمتی کمیٹی نے الدش کے اہم مقام پر قبضہ کر کے باغیوں کے اسلحہ کو قبضے میں لے لیا ہے۔