سٹیون سمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 199 رنز پر آؤٹ

ہفتہ 13 جون 2015 12:11

سٹیون سمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 199 رنز پر ..

کنگسٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 199 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ انڈین باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار سٹروکس کھیلے جس میں دو فلک شگاف چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کی کیریئر بیسٹ اننگز اور 9 ویں سنچری ہے۔ وہ اب تک 55 کی اوسط سے 2533 رنز سکور کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سٹیون سمتھ گزشتہ سال بھارت کے خلاف بھی 192 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔