لوگ افواہوں کی بنیاد پر باتیں پھیلا دیتے ہیں ، احمد شہزاد

ہفتہ 13 جون 2015 12:09

لوگ افواہوں کی بنیاد پر باتیں پھیلا دیتے ہیں ، احمد شہزاد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) پاکستان کے نوجوان افتتاحی بیٹسمین احمد شہزاد نے خود سے منسوب مختلف تنازعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ افواہوں کی بنیاد پر کسی بات کو بھی ہر جگہ پھیلا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر تنازعات میں سچائی ہو تو انہیں قبول کر لینا چاہئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ حال ہے کہ سچائی کو جانے اور بات کی تصدیق کئے بغیر ہی اسے آگے بڑھا دیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے وہ خود سے منسوب تمام تنازعات سے انکار کرتے ہیں۔

سیلفی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جب ساری دنیا میں اس کا رواج ہے تو کرکٹر ایسا کیوں نہیں کر سکتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آجکل اسکول کے بچوں سے لے کر امریکی صدر باراک اوباما تک سیلفی لے سکتے ہیں تو پھر کرکٹرز کو یہ حق کیوں حاصل نہیں ہے ۔