کراچی: قائدآباد پل کے نیچے8 دکانوں میں آتشزدگی 3فائرٹینڈرز نے بجھایا

ہفتہ 13 جون 2015 12:06

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) کراچی میں قائدآباد پل کے نیچے غیر قانونی طور پر بنائی دکان میں آگ لگ گئی، جس نے اطراف کی8 دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم دوکانوں میں لگنے والی آگ کو 3فائر ٹینڈرز کی مدد سے بجھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق قائدآباد پل کے نیچے دکان میں آگ لگی، جس کو بجھانے کے لئے 3فائر ٹینڈرز روانہ کئے گئے، دوکان میں لگنے والی آگ نے اطراف میں موجود 8دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مسلسل جدوجہد کے بعد 3فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ہے۔ آگ لگنے سے دوکانوں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :