Live Updates

لاہور : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، تحریک انصاف کے وکلا نے چئیر مین نادرا کے خلاف کارروائی کی استدعا کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:59

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے نادرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سپلیمنٹری رپورٹ پر اعتراضات واضح کیے، پی ٹی آئی کے وکلا نے سوال کیا کہ چئیر مین نادرا بتائیں کہ سپلیمنٹری رپورٹ کس کے کہنے پر بنائی گئی ہے، چئیر مین نادرا نے جواب دیا کہ سپلیمنٹری رپورٹ سردار ایاز صادق اور عمران خان کے وکلا کے کہنے پر بنائی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکلا نے سوال کیا کہ نادرا کی جانب سے جاری کی گئی دونوں رپورٹس میں تضاد کیوںہے، چئیر مین نادرا کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری رپورٹ میں جو کچھ رہ گیا ہے اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پی ٹی آئی کے وکلا کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کی گئی دونوں رپورٹس میں تضاد ہے.

پہلی رپورٹ میں بتایا گیا لہ این اے 122 میں بے ضابطگی ہوئی جبکہ دوسری رپورٹ میں سردار ایاز صادق کا کلین چٹ دے دی گئی، تحریک انصاف کے وکلا نے چئیر مین نادرا کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے، تاہم کیس کی مزید سماعت جاری ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات