کرپشن سکینڈل ‘ انٹر پول نے فیفا کا 20 ملین یورو کا معاہدہ منسوخ کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 11:57

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد انٹر پول نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کا 20 ملین یورو کا معاہدہ منسوخ کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا اور انٹرپول کے مابین مئی 2010 میں دس سالہ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کھیلوں کے فروغ پر20 ملین یورو خرچ کئے جانے تھے تاہم مبینہ رشوت اور بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد انٹرپول نے فیفا کے معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیفا کے سابق عہدیداروں نے انکشاف کیا تھا کہ 2010 ورلڈ کپ کا انعقاد جنوبی افریقہ میں کرانے کیلئے بھاری رشوت لی گئی تھی جس کے بعد 2011 میں بھی فیفا کے صدارتی انتخاب میں بدعنوانی اوررشوت ستانی کا رازافشا ہواتھا۔ اس فیصلے پر فیفاکے ترجمان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام کھیل کی ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل تھا۔ معاہدے کی منسوخی سے فٹ بال کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :