پاکستان پروفیشنل اسنوکرورلڈکپ میں شرکت کریگا ‘ حمزہ اکبر اورمحمد سجاد کو میگاایونٹ کیلئے منتخب

ہفتہ 13 جون 2015 11:55

پاکستان پروفیشنل اسنوکرورلڈکپ میں شرکت کریگا ‘ حمزہ اکبر اورمحمد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان پروفیشنل اسنوکرورلڈکپ میں شرکت کریگا اس ضمن میں پی بی ایس اے نے حمزہ اکبر اورمحمد سجاد کو میگاایونٹ کیلئے منتخب کرلیا ہے اسنوکرورلڈ کپ پندرہ جون سے شنگھائی چین میں منعقد ہوگا پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے حمزہ اکبر اور محمد سجاد کو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کیلئے منتخب کیامحمد سجادامیچرکیٹیگری میں ورلڈ نمبردو اورحمزہ اکبرایشین چیمپئن ہیں دونوں کیوئسٹ ہفتے کوایونٹ میں شرکت کیلئے شنگھائی روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پروفیشنل اسنوکر ورلڈکپ میں چوبیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں چارگروپس میں تقسیم کیا گیاہے پاکستان گروپ سی میں آسٹریلیا،ویلز، قطر،نادرن آئرلینڈ اورپولینڈ کے ساتھ شامل ہے ‘ آٹھ لاکھ ڈالرزانعامی رقم کے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم دولاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی ‘ایونٹ میں شریک پلیئرز کوسات ہزارڈالرگارنٹی منی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :