لیور پول نے ہنگری کے گول کیپر ایڈم بوڈان سے معاہدہ کر لیا

ہفتہ 13 جون 2015 11:55

لیور پول نے ہنگری کے گول کیپر ایڈم بوڈان سے معاہدہ کر لیا

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)معروف انگلش فٹ بال کلب لیور پول نے ہنگری کے گول کیپر ایڈم بوڈان سے معاہدہ کر لیا۔ اس وقت وہ بولٹن کلب کا حصہ ہیں اور رواں ماہ معاہدے کے اختتام کے بعد وہ لیورپول کو جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

بوڈان نے بولٹن کی جانب سے سو سے زائد میچز کھیلے۔ واضح رہے کہ 27 سالہ بوڈان تیسرے کھلاڑی ہیں جو آئندہ سیزن کیلئے لیور پول سے منسلک ہوئے ہیں۔