منگنی پر ایسی انگوٹھی آج تک کسی نے نہیں پہنائی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 13 جون 2015 11:42

منگنی پر ایسی انگوٹھی آج تک کسی نے نہیں پہنائی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون2015ء)اسے پیار کہیں یا پاگل پن۔ مائیک پیرٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو منگنی پر جو انگوٹھی پہنائی تھی، وہ اس کے جسم سے الگ کی ہوئی دائیں ٹانگ کی ہڈی سے بنی تھی۔مائیک کی ٹانگ 2006 میں پہاڑ سے گر کر اس وقت ٹوٹی جب وہ انڈین یتیم خانے کے لیے رضارانہ طور پر کام کر رہا تھا۔ اپنی کٹی ہوئی ٹانگ کو ضائع کرنے کی بجائے اس نے سوچا کہ وہ اس کا کچھ حصہ بچا کر رکھے گا۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اس کی بیوی کو اس انگوٹھی سے محبت ہے۔ اس انگوٹھی کو لندن کے انگل اینڈ رہوڈ نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس انگوٹھی میں پلاٹینیئم اور ہیرا استعمال کیا گیا ہے۔ مائیک نے 2011 میں اسے اپنی بیوی کو دیا۔ مائیک کی بیوی کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی اس کے لیے خاص ہے کیونکہ یہ مائیک بہادری کو ظاہر کرتی ہے۔ گرنزی(رودبار انگلستان میں برطانیہ کے زیر انتظام جزائر کا چھوٹا سا مجموعہ) سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو شادی کیے 4 سال ہو گئے ہیں۔