کراچی : کچھ لوگ میری ہی طرح دیوانے ہیں 37 سال سے عوام کی خدمت میں لگے ہیں، ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین کا کارکنوں سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:36

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کارکنا ن اپنے کام سے کام رکھیں میں یہ نہیں کہتا کہ کہ صرف کارکنان کام کریں اور میں آرام کروں .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا میں قیادت نہیں چھوڑوں گا عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے میں نے دن رات محنت کی ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ میری ہی طرح کے دیوانے بھی ہیں جنہوں نے میری طرح 37 سال عوام کی خدمت میں گزار دئے ہیں.