کراچی : پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے ایک اور ملزم ہلاک، ورثا کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : تھانہ شاہ فیصل میں پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے ایک اور ملزم ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ملزم خیر اللہ کو گذشتہ روز گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، تاہم ملزم خیر اللہ کی ہلاکت پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ خیر اللہ کو پولیس نے تشدد کر کے قتل کیا ہے لہٰذا انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ داران کو سزا دی جائے.

متعلقہ عنوان :