کوئٹہ: دہشت گرد ایک بار پھر سر گرم ، منو جان روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:20

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : کوئٹہ کے نواحی علاقہ میں نا معلوم افراد نے حمام کی دکان پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم جاں بحق افراد کی میتوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے.