لاہور،ساندہ بندر روڈ پر شوز فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

ہفتہ 13 جون 2015 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) لاہور میں ساندہ بندر ورڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ساندہ بندر ورڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فیکٹری تنگ گلی میں ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مہارت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے اس پر قابو پالیا، آتشزگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :