سانحہ ڈسکہ، انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان جمع ، ایس ایچ او ذمہ دار قرار

ہفتہ 13 جون 2015 11:07

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)سانحہ ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ، چالان میں ایس ایچ او کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ۔ڈسکہ میں دو وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے کیس کی تفتیش مکمل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے مقدمہ کے چالان کی سکروٹنی کی جس کے بعد چالان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

پراسکیوشن نے چالان میں سابق ایس ایچ او کو واقع کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ چالان میں کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے دو وکلا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، عدالت میں چالان جمع ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کیا جائے گا۔