کوہلو ، ایف سی کا سرچ آپریشن ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

ہفتہ 13 جون 2015 11:07

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) کوہلو میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایف سی نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں زمینی فورس کے ساتھ ایف سی کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی ،ایف سی نے سرچ آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے ، آپریشن رات گئے تک جار ی تھا۔

متعلقہ عنوان :