امریکہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے سر گرم ہو گیا

ہفتہ 13 جون 2015 11:06

امریکہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے سر گرم ہو گیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف اور شر انگیز بیانات کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت تعلقات میں کھنچاوٴ اور کشیدگی پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی امن کوششوں کو سراہا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :