کراچی : سندھ کا صوبائی بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : سندھ کا صوبائی بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پی کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سندھ کا 7 کھرب 10 ارب سے زائد کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کی کاپیاں اسمبلی میں پہنچا دی گئی ہیں.

(جاری ہے)

بجٹ میں امن و امان کے لیے 64 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سندھ پولیس کے لیے پہلی مرتبہ راکٹ لانچر خریدے جانے کی تجویز بھی بجٹ میں شامل کی گئی ہے. علاوہ ازیں بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجا ت کا تخمینہ 505 ارب روپے ہے، بجٹ میں ایک مرتبہ پھر ڈی این اے لیب کے قیام کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے. سندھ پولیس کے لیے 1500 موبائلیں اور ڈبل کیبن گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ادویات کی خریداری پر دس ارب روپے خرچ کیے جائیں گے.