Live Updates

لاہور :عمران خان یہ بات مان لیں کہ این اے 122 میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، عمران خان جھوٹ بول کر ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں۔ سردار ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 10:57

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے جواب میں سر دار ایاز صادق کے بیٹے نے میڈیا سے بات کتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، نادرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سپلیمنٹری رپورٹ بالکل درست ہے، یہ کوئی نئی یا الگ رپورٹ نہیں پہلی رپورٹ کی وضاحت ہے، وکلا نے نادرا سے وضاحتیں مانگیں جس پر سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی گئی، علی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ بات تسلیم کر لیں کہ این اے 122 میں دھاندلی نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات