خیبر پختونخوا کا بجٹ472ارب کا ہوگا، ترقیاتی پروگرام کیلئے154ارب مختص،شہری اور دیہی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر124ارب ‘صحت کے92منصوبوں کیلئے8ارب ‘محکمہ داخلہ کے 57منصوبوں کیلئے10ارب روپے مختص ‘بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 12 جون 2015 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے مالی سال2015-16کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابقخیبر پختونخوا کا بجٹ472ارب کا ہوگا، ترقیاتی پروگرام کیلئے154ارب مختص‘شہری اور دیہی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر124ارب ‘صحت کے92منصوبوں کیلئے8ارب ‘محکمہ داخلہ کے 57منصوبوں کیلئے10ارب روپے مختص ‘بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بجٹ کا مجموعی حجم472ارب روپے ہوگا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجموعی طور پر154ارب روپے رکھے گئے ہیں، شہری اور دیہی علاقوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر124ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، صحت کے92منصوبوں کے لئے8ارب روپے رکھے گئے ہیں، محکمہ داخلہ کے57منصوبوں کے لئے10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے1ایک 21کروڑ رکھے گئے ہیں، اقلیتوں کی بہبود کے 18منصوبوں کے لئے22کروڑ رکھے گئے ہیں، مواصلات کے منصوبوں کے لئے10ارب مختص کئے گئے ہیں، دیہی و شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے17ارب رکھے گئے ہیں، ماحولیات کے منصوبوں کے لئے4کروڑ رکھے گئے ہیں۔ بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔